اردو دیوان امام خمینی [رہ] ترجمہ استاذ الشعراء ابن علی واعظ کا ایک جائزہ

IQNA

16:36 - June 02, 2021
خبر کا کوڈ: 3509458
استاذ الشعراء کے فرزند سے گفتگو:

اردو دیوان امام خمینی [رہ] ترجمہ استاذ الشعراء ابن علی واعظ کا ایک جائزہ

تہران (ایکنا) یہ ترجمہ استاذ الشعراء نے افریقہ میں تبلیغ کے دوران انجام دیا اور دو ماہ میں مکمل کردیا تھا۔

اردو دیوان امام خمینی [رہ] ترجمہ استاذ الشعراء ابن علی واعظ کا ایک جائزہ

ایکنا نیوز سے استاذ الشعراء کے فرزند مولانا باقر رضا سعیدی کی مختصر گفتگو میں کئی نئے حقائق سامنے آئے۔

مولانا باقر رضا جو خود بھی شاعر ہیں نے بتایا کہ یہ ترجمہ خود موسسہ نشر آثار امام خمینی رہ کی سفارش پر انجام پایا تھا۔ اس وقت جناب احمد خمینی مرحوم حیات تھے۔

آپ نے بتایا کہ امام خمینی رہ کے دیوان کا تقاضا تو ہے لیکن ایک بار چھپنے کے بعد یہ دوبارہ نہیں چھپا لہذا لوگوں کی عرفانی تشنگی کا بندوبست نہیں ہوپارہا ہے۔

باقر رضا صاحب نے بتایا کہ چند سال پہلے الہ آباد میں ایک خاتون، امام خمینی رہ کے سلسلہ میں تھیسیز لکھ رہی تھیں ان کے شوہر نے ہم سے رابطہ کیا اور بتایا کہ ہم نے ہر جگہ تلاش کرلیا لیکن دیوان امام خمینی اردو کا نسخہ نہیں مل پایا۔ انھوں نے ہم سے درخواست کی کہ آپ اپنے پاس موجود نسخہ ہمیں استفادہ کے لئے دے دیجئے۔ ہم نے ان کو وہ نسخہ ہندوستان ہی سے بھجوا دیا اب ہمارے پاس بھی اس کا نسخہ نہیں ہے۔

آپ نے دیوان کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امام خمینی رہ نے بڑی خوبصورتی سے عرفانی مطالب کو اشعار کے قالب میں ڈھالا ہے اور والد محترم نے بڑے فنکارانہ انداز میں اس کا شعر بہ شعر ترجمہ کیا ہے۔ یہ دیوان واقعی لاجواب ہے۔

نظرات بینندگان
captcha